نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) ملک کے کسی بھی شہری کی شناخت کیلئے اہم دستاویز مانے جانے والے راشن کارڈ کتنے اصلی ہیں، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے ڈجیٹلائزیشن کے دوران دو کروڑ 16 لاکھ راشن کارڈ جعلی پائے گئے ہیں۔
صارفین کے امور کے وزیر مملکت
سی آر چودھری نے لوک سبھا میں آج ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہاکہ راشن کارڈوں کا ڈجیٹلائزیشن کیا جا رہا ہے اور اس دوران دو کروڑ 16 لاکھ راشن کارڈ جعلی پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان تمام راشن کارڈوں کو رد کردیا گیا ہے اور اس سے 13 ہزار کروڑ غریب لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔